دوستو !
یہ بلاگ ایک مقصد کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔ ایک نیک اور عظیم مقصد۔ اللہ تعالی کی مخلوق کے غموں کا مداوا کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ دنیا کے کم و بیش تمام خطوں میں آج اولاد آدم انتہائی مسائل کا شکار ہے۔ عوام کی کثرت وسائل سے محروم نظر آتی ہے۔ خصوصا ہمارا جنوبی ایشیا کا خطہ اور بالخصوص پاکستان میں عوام انتہائی غربت اور کسمپرسی کا شکار ہیں۔ یہاں لوگوں کے حالات دیکھ کر رونا آتا ہے اور ایک سلیم الفطرت انسان سوچتا ہے کہ کس طرح محروم الوسائل لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں۔ گرچہ یہ حقیقت ہے کہ جب تک یہ ظلم و جبر کا نظام قائم ہے لوگ معاشی تنگی کا شکار رہیں گے لیکن ان حالات میں بھی ہم لوگوں کے زخموں پر کچھ مرہم رکھ سکتے ہیں۔
میں ان تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنھوں نے ایسی کاوشوں میں اپنا کردار ادا کیا اور ہم کئی خاندانوں کے مسائل حل کرنے کے قابل ہوئے۔ اللہ تعالی آپ کو عظیم اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
اس بلاگ پر ہم آپ دوستوں کو ایسے ہی پرجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے اور آپ دوست حتی التوفیق اپنا رول ادا کر سکتے ہیں۔
جزاک اللہ
No comments:
Post a Comment